اسلام آباد: گوگل کے نمائندہ وفد نے حکومتی عہدیدار سے خصوصی ملاقات کی ؟ یہ ملاقات وزارت قانون وانصاف کی پارلیمانی سیکرٹری مہناز اکبر سے کی گئی.
اعلامیہ کے مطابق وزارت قانون کی طرف سے گوگل کے وفد سے ملاقات کے دوران ذاتی ڈیٹا پروٹیکشن بل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔
وزارت قانون اعلامیہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گوگل کے وفد کو بتایا گیا کہ ذاتی ڈیٹا پروٹیکشن بل کا مقصد ڈیٹا پروٹیکشن اور ڈیٹا لوکللائزیشن ہے،بل کا مقصد حساس ذاتی ڈیٹا کو محفوظ بنانا ہے۔
ملاقات کے دوران ذاتی ڈیٹا بل ریگولیشن کے دائرہ کار ہونے پر گفتگو کی گئی، پارلیمانی سیکرٹری نے واضح کیا کہ ریاست کی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے والی کسی چیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران گوگل وفد نے پاکستان کی پالیسیوں کو بھارت کی نسبت زیادہ موزوں اور ہم آہنگ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں گوگل کے وفد نے حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پر بعض پابندیوں کی بھی بات کی اور عوام کےلئے رسائی آسان بنانے کا مشورہ دیا تاکہ لوگوں کی آزادی اظہار رائے کی شکایات کاازالہ ہوسکے۔
تبصرے بند ہیں.