اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدرپرویز خٹک کی پاکستان تحریک انصاف نے بنیادی رکنیت ختم کردی،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
سابق وزیردفاع پرویز خٹک کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔
پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پارٹی کے اندر گروپ بنانے کی بھی ناکام کوشش کی۔
پرویز خٹک نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے علاوہ عمران خان کے حوالے سے بھی تنقید کی تھی جس پر پاکستان تحریک انصاف نے ایکشن لیا.
پاکستان تحریک انصاف سے مرکزی عہدوں پر بیٹھے متعدد رہنما الگ ہو چکے ہیں جن میں پرویز خٹک،اسد عمر، علی زیدی، فواد چوہدری سمیت دیگر متعدد رہنما شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.