پرویز خٹک کی پارٹی میں 50 رہنما شامل نہیں ہوئے ،خود بیٹے نے تردید کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پرویز خٹک کی پارٹی میں 50 رہنما شامل نہیں ہوئے ،خود بیٹے نے تردید کردی، تحریک انصاف کی مخالفت میں سرکار کی سربراہی میں کیا گیا پراپیگنڈا جھوٹ ثابت ہوا، حکومتی میڈیا نے شمولیت کو ضرب لگا کر ففٹی کر دی تھی.
پی ٹی آئی مخالف پراپیگنڈا مہم چلانے والوں نے 50 ارکان اسمبلی کی شمولیت کی داستان رقم کی تھی شام تک ارکان کی تردیدیں آتی رہیں تنگ آکر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے صاحبزادے کو وضاحت جاری کرنا پڑی.
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
اسحاق خٹک نےٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا پہلا اجلاس تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل لسٹ میں کوئی صداقت نہیں یہ ایک مکمل طور پر فیک لسٹ ہے۔ اگلے اجلاس میں مکمل لسٹ جاری کرونگا۔#PervezKhattak #PTIParliamentarians pic.twitter.com/CaVFpDDfiS
— Ishaq Khattak (@IshaqkhattakPK) July 18, 2023
تبصرے بند ہیں.