قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی وزیراطلاعات
فوٹو : فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی وزیراطلاعات نے اسمبلی تحلیل ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر بیان میں وزیراطلاعات نے کہا پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا
پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ کا فیصلہ ہوگا قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 18, 2023
تبصرے بند ہیں.