سعودی شکیل کی ڈبل سنچری،گال ٹیسٹ میں پاکستان کو149 رنز کی برتری حاصل ہو گئی
فوٹو: پی سی بی
گال: سعودی شکیل کی ڈبل سنچری،گال ٹیسٹ میں پاکستان کو149 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ،پاکستان ٹیم 461 رنز بنا کر آوٹ ہوئی، قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز سعود شکیل نے سری لنکا میں ڈبل سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔
گال میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزابتدائی 5 وکٹیں جلد گرجانے کے بعد آغا سلیمان اور سعود شکیل کے درمیان دوسرے اور تیسرے روز 177 رنز کی پارٹنرشپ نے خسارہ ختم کرنے پاکستان کو 149 رنز کی برتری دلادی۔
پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلےباز سری لنکا میں ڈبل سینچری اسکور کرنے میں ناکام رہا تھا تاہم سال 2014 میں یونس خان نے 177 جبکہ محمد حفیظ نے 2012 میں 196 رنز بنائے تھے۔
آغا سلمان نے 83 ،نعمان علی 25، ابرار احمد 10 رنز بنا کر نمایاں رہے اور سعود شکیل کو ڈبل سنچری مکمل کرنے میں مدد دی، سری لنکا کی طرف سے رمیشن منیڈس نے5،پی جے سوریاں نے3 اورراجیتھا اور فرنینڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے دن تک پاکسانی بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی، 221 رنز پر 5 کھلاڑی آوٹ،سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان بابراعظم چلے نہ سابق کپتان سرفراز احمد۔سری لنکن ٹیم دوسرے روز312 پر آوٹ ہوگئی۔
The day belongs to @saudshak, who brought up a magnificent double 💯 👏
Pakistan have the advantage heading to Day Four with an impressive first-innings lead 🏏#SLvPAK pic.twitter.com/PsKnzrizvG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 18, 2023
تبصرے بند ہیں.