اسلام آباد میں دیوار کی چھت گرنے سے بچی سمیت 13 مزدور جاں بحق

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: اسلام آباد میں دیوار کی چھت گرنے سے بچی سمیت 13 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں، دردناک حادثہ گولڑہ موڑ کے قریب پیش آیا.

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں دیوار یں گرنے کے واقعات میں ہی یہ واقعہ شامل ہے جو کہ کام والی جگہ کے قریب ہی ٹینٹ میں سوئے ہوئے تھے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی ، تھانہ نون کے علاقے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرگئی جس کے نیچے دب کر 12 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ملبے سے چار زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے جن کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیاہے جبکہ امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں.

پولیس کے مطابق ایک اور واقعہ تھانہ کھنہ کے علاقے محمد ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دیوار گرنے سے 11 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

راولپنڈی اسلام آباد میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی کے علاقہ گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 15 فٹ سے اوپر ہو گئی، نالہ لئی میں سیلابی کیفیت کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجادئیے گئے جبکہ نشیبی علاقوں سے شہریوں کی نقل مکانی شروع کردی گئی ہے ۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہےکہ رین ایمرجنسی کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کردیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود رہے گی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.