بدین کے 3 ہزار گھرانوں میں راشن و امدادی ایشیا تقسیم کی گئیں

اسلام آباد: سمندری طوفان کے ممکنہ خطرات سے بچاو کے لیے نقل مکانی کرنے والے بدین کے 3 ہزار گھرانوں میں راشن و امدادی ایشیا تقسیم کی گئیں، بدین کی ساحلی پٹی کے 3 ہزار گھرانوں کو راشن پیکج، مچھر دانیاں، پلاسٹک کے جیری کین، کیروسین لالٹین دی گئیں.

ہلال احمر کی جانب سےپہلی تقریب گاوں احمد راجہ اور دوسری تقریب جمخانہ بدین میں منعقد ہوئی. راشن پیکج 51 کلو گرام پر مشتمل ہے جس میں آٹا، چاول،کھانا پکانے کا تیل، چینی، دالیں، چائے کی پتی، مصالحہ جات شامل ہیں.

تقریب میں فوکل پرسن ریسپانس زوالفقار احمد یوسفزئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ جہانزیب بلوچ، بدین برانچ کے عبد الستار میمن، صدیق سومرو، آفتاب میمن، طاہر کلہوڑو موجود تھے.

اس موقع پر چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کے پیغام میں کہا گیا کہ ہلال احمر نے اپنی کمٹمنٹ پوری کی ہے. متاثرین کی امداد ہمارا فرض تھا جو بطریق احسن نبھایا.

ہلال احمر کا نمائندہ دکھا رہا ہے فی گھرانہ یہ پیکیج دیا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ سجاول اور عمر کوٹ میں بھی راشن پیکج کی تقسیم کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے. ہلال احمر کے رضاکار گھر گھر جا کر مستحق گھرانوں کو کوپن دے رہے ہیں.

سجاول میں 3ہزار اوف عمر کوٹ میں ایک ہزار گھرانے امدادی سامان سے مستفید ہوں گے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.