چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ طلبی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ طلبی،عدالت نے 24 جولائی کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا.
پراسیکوٹرجنرل بلوچستان کا جواب جمع کروانے کیلئےمہلت کی استدعا ، عدالت نے فریق کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی.
جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کی ،جسٹس یحیی آفریدی کا وکیل چیئرمین ی ٹی آئی لطیف کھوسہ سے مکالمہ.
کہاکہ ریلیف لینے کیلئے درخواست گزارکو ذاتی حثیت میں پیش ہوکرعدالت کے سامنے سرنڈرکرنا ہوتا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کو کہیں کہ وہ خود عدالت میں پیش ہوں.
جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے پوچھا تو کیا چئیرمین پی ٹی آئی آج پیش ہوسکتے ہیں؟ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ایک گھنٹے میں سپریم کورٹ آجائیں گے، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہاکہ چئیرمین پی ٹی آئی کو آج آنے کا کہہ دیتے ہیں.
جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ بہترہوگا پہلے حکومتی وکیل کا اس کیس میں جواب آجائے پھرچئیرمین پی ٹی آئی پیش ہوں ، پراسیکوٹرجنرل بلوچستان نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی.
عدالت نے فریقین کوجواب جمع کروانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے چیرمین پی ٹی ائی کوکوئٹہ وکیل قتل کیس میں 24 جولائی کو صبح دس بجے ذاتی حثیت میں طلب کرلیا.
تبصرے بند ہیں.