وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب منی لانڈرنگ ریفرنس میں بری

فوٹو: فائل

لاہور: لاہور کی احتساب عدالت سے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب منی لانڈرنگ ریفرنس میں بری ہو گئے ہیں۔

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کے لیے رجوع کیا تھا عدالت نے نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔

عدالت نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور نصرت شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، تاہم عدم پیشی پر اشتہاری قرار دی گئی رابعہ عمران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے تمام ملزمان کی منجمد کی گئی جائیدادیں ڈی فریز کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کی بریت کی خوشی میں احتساب عدالت کے باہر مٹھائی تقسیم کی گئی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.