اسحاق ڈار5 سال خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وزیراعظم کے طیارے میں پاکستان پہنچ گئے

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد: اسحاق ڈار5 سال خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وزیراعظم کے طیارے میں پاکستان پہنچ گئے،علاج کے بہانے برطانیہ میں قیام کیا تاہم واپسی پر بیماری کا کوئی ذکر نہ ہوا نہ کسی نے سوال کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور نامزد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے ہیں وہ آج بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے پھراسحاق ڈار، مفتاح اسماعیل کی جگہ وزارت خزانہ کا منصب سنبھالیں گے۔

اسحاق ڈاروزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کو لندن سے براہ راست پاکستان پہنچا، وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔

 وطن واپسی کے بعد ایئرپورٹ پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’اللہ کے کرم سے اپنے ملک واپسی ہوئی ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ’مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا ہے کہ میں وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالوں۔‘

اسحاق ڈار نے کہا کہ ’میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس کو اس سے اسی طرح نکالوں جس طرح 1998 میں نکالا تھا۔‘

لندن سے پاکستان روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’پارٹی قائد نواز شریف نے انہیں وزیراعظم کے ساتھ پاکستان جانے کا مشورہ دیا ہے۔‘

میرے خلاف سارے مقدمات سیاسی ہیں جہاں سے سفر ختم ہوا وہیں سے آغاز کر رہے ہیں۔ 23 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹِ گرفتاری کو معطل کر دیا تھا۔

احتساب عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ’قابل ذکر ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔‘حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ’اسحاق ڈار کی درخواست کے مطابق وہ بیماری اور پاسپورٹ منسوخی کے باعث پاکستان نہیں آسکے۔‘

حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ’وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا مقصد ملزم کی عدالت میں حاضری یقینی بنانا تھا، اگر ملزم خود عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے تو ایک موقع دیا جانا ضروری ہے۔‘

حکم نامے کے مطابق ’اسحاق ڈار کو 7 اکتوبر تک موقع دیتے ہیں کہ وطن واپس آکر عدالت میں پیش ہوں، جب تک ان کے وارنٹِ گرفتاری معطل رہیں گے۔‘

اسحاق ڈار 9 مارچ 2018 کو صوبہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے تاہم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ اب تک اپنی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.