صحافیوں کی تنخواہ کو حکومتی اشتہارات سے منسلک کردیا ہے، مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی تنخواہ کو حکومتی اشتہارات سے منسلک کردیا ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ادارے بقایاجات دو ماہ میں ادا کرنے کے پابند ہوں گے

انھوں نے کہا میڈیا ریگولیشن قانون میں ترمیم کےلیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی اور ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن میں فرق وضع کردیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صحافیوں کی تنخواہ کوحکومتی اشتہارات سے منسلک کردیا مگر کچھ لوگوں کوتکلیف ہے یہ قانون کیوں بن گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافی کی تعریف میں تمام میڈیا ورکر کو شامل کیا گیا،نئےقانون کے تحت شکایات پر3 رکنی بینچ فیصلہ کرے گا۔

بل کے حوالے سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پیمرا ایکٹ میں ترامیم اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی گئی ہے۔ یہ ترامیم ورکرز کے حقوق کیلئے ضروری تھیں۔

اعلامیہ کے مطابق پیمرا ایکٹ میں اس بات کو یقینی بنانا کہ ملازمین کو ان کے واجبات وقت پر اور ملکی قوانین کے تحت ادا کیے جاسکیں۔ الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کی بقا اور فیک نیوز سے نمٹنے کیلئے کچھ ترامیم ضروری تھیں۔ پی بی اے نے وزیراطلاعات کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.