پاکستان نے سری لنکا کوایک اننگز اور222رنز ہرادیا، کلین سویپ مکمل
فوٹو: پی سی بی، کرکٹ پاکستان
کولمبو : پاکستان نے سری لنکا کوایک اننگز اور222رنز ہرادیا، کلین سویپ مکمل، پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
میزبان ٹیم پاکستان باولر نعمان علی کے سامنے بے بس دکھائی دیئے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نسیم شاہ کے حصے میں آئیں۔
سری لنکا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی،سابق کپتان اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔
اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی، سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے۔
🚨 Pakistan's highest margin of victory in an away Test 🚨
What a way to begin our ICC World Test Championship 2023-25 campaign 💪#SLvPAK pic.twitter.com/fMsQCc2dOH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 27, 2023
تیسرے دن ہی پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکنجے میں کس لیا،برتری 397 رنز ہوگئی تیسرے دن کے اختتام تک سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹ پر 563 رنز بنالیے ہیں
عبداللّٰہ شفیق نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 201 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس دوران انہوں نے 4 چھکے اور 19 چوکے لگائے۔
تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سعود شکیل 57، شان مسعود 51، بابر اعظم 39 اور امام الحق 6 رنز شامل ہیں۔
سرفراز احمد 14 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور میدان چھوڑ گئے۔سری لنکا کے فرنینڈو نے 3 اور پرابتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ،سری لنکا166 پرآوٹ،پاکستان کے2 وکٹوں پر145 رنز،پاکستان باولرز کے بعد بیٹرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔
پاکستان نے میزبان ٹیم کو ٹھکانے لگانے کے بعد جباپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 13 کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی۔ اوپنر امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اوپنر عبداللہ شفیق اور شان مسعود دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، شان مسعود 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 21 رنز درکار ہیں۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے، اس سے قبل سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 9 رنز کے اسکور پر اوپنر نشان مدوشکا رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔
کسال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے،سری لنکا کی تیسری وکٹ 35 کے مجموعی اسکور پر گری، یہاں اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے،چوتھی وکٹ گرنے کے بعد دنیش چندی مل اور دھننجیا ڈی سلوا کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے لیکن 121 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔
سری لنکن کی چھٹی وکٹ 122 رنز اور ساتویں وکٹ 133 رنز پر گر گئی۔ وکٹ کیپر بلے باز سدیرا سماراوکراما صفر اور دھننجیا ڈی سلوا 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 136 رنز، نویں وکٹ 163 رنز اور آخری وکٹ 166 رنز پر گری۔
پاکستان کی طرف سے لیگ اسپنر ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ 3 اور شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بولر دلشان مادو شناکا ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں اسیتھا فرنینڈو کو شامل کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.