پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، گزشتہ روز دونوں ٹیمیں کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے چار میچز کراچی میں کھیلے گئے ہیں اور دونوں ٹیموں نے اب تک دو ، دو میچز جیتے ہیں ۔
ابھی تک سیریز برابرہے اور مزید تین میچز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جائیں گے، پاکستان نے 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں سنسنی خیز مقابلے ک بعد مہمان ٹیم کو3 رنز سے شکست دی۔
پاکستان کا مڈل آرڈر ابھی تک جدوجہد کررہا ہے جب کہ اوپنرز بالخصوص کپتان بابراعظم سنچری سکور کرنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے رن ریٹ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
لاہور میں دونوں ٹیموں میں کچھ تبدیلیاں کے امکانات ہیں، پاکستان کی طرف سے مڈل آرڈرمیں حیدر علی بار بار مواقعے دینے کے باوجود ناکام ثابت ہوئے ہیں،خوشدل، نواز اور افتخار کی کارکردگی بھی قابل ذکر نہیں رہی۔
تبصرے بند ہیں.