اسلام آباد: تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے بہترین حج انتظامات اور پاک سعودی تعلقات پر سیمنار کا انعقاد،سعودی عرب کے سفیر،،وزیر مذہبی امور علما آکرام سمیت دیگر کی شرکت.
سیمنار میں پاک سعودی عرب تعلقات پر روشنی ڈالی گئ. سیمینار میں حکومت سودیہ کی جانب سے بہترین انتظامات پر مبارکباد. سیمنار میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف قرارداد منظور کی گئی
سعودی سفیر نواب بن سعید المالکی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق سگے بھائیوں سے بھی زیادہ ہے، سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک مثال ہے.
سعودی عرب پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا. مستقبل میں بھی سعودی عرب پاکستان سے بھائیوں کی طرح اپنا تعلق نبھاتا رہے گا. پاکستان سے سعودی عرب کی محبت سب کو پتہ ہے. سعودی عرب سے پاکستان نے بھی ہمیشہ بھائیوں سے بڑھ کر رشتہ نبھایا.
پاکستانی حجاج کو سعودی عرب میں کسی قسم کو مشکل پیش نہیں آنے دینا چاہتے. پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک دوسرے کے دلوں میں بستے ہیں.
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے بہترین تعلقات ہیں دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے مکمل ساتھی رہے ہیں رواں برس 30 لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا اور اس دوران سعودی حکام نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے سہولیات میں جو اضافہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہیں.
سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں یہ تعلقات حکومتوں کے نہیں دونوں ممالک کی اقوام کی سطح تک مستحکم ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ محمد بن سلمان کے دور حکومت میں حج اور عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں بڑی تبدیلی نظر آئی جو کہ قابل ستائش ہے.
سیمینار میں پروفیسر سجاد قمر نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد پیش کی جس کی سیمینار کے شرکاء نے بھرپور تائید اور ایسے واقعات کی پر زور مذمت کی.
تبصرے بند ہیں.