اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےرہنما زلفی بخاری کے گھر رات گئے پولیس کا چھاپہ، گھر پر موجود نہیں تھے تو گھر کو سیل کر دیا گیا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سول کپڑوں میں نفری گھر داخل ہوئی اور اس دوران موبائل سے فوٹو بھی بناتے رہے، پولیس ذرائع نے زلفی بخاری کے گھر پر چھاپہ مارنے کی تردید کی ہے.
ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے گھر سیل کیا گیا ہے، زلفی بخاری کا گھر اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون ون میں ہے.
ذرائع کا کہنا ہےزلفی بخاری گھر پر موجود نہیں تھے، انتظامیہ کی جانب سے گھر سیل کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، زلفی بخاری پر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج ہے اور زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے.
زلفی بخاری اس وقت بیرون ملک ہیں، پی ٹی آئی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پولیس اور سی ڈی اے نے ان کے گھر کو سیل کر دیا ہے۔
ذلفی بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اور سی ڈی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں گھر کو سیل کر دیا گیا ہے، گھریلو ملازمین اور پالتوں جانوروں تک کو گھر سے نکال دیا گیا۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ اتنا گرنے کے بعد ریاست نام کی کیا چیز رہ جاتی ہے؟دوسری جانب پی ٹی آئی کی رہنما سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے لاہور میں کلینک پر مبینہ چھاپا مارا گیا، اور دونوں کلینک سیل کر دیے گئے۔
تبصرے بند ہیں.