ہری پور کے علاقے سری کوٹ کے قریب گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

فوٹو : فائل

ہری پور: ہری پور کے علاقے سری کوٹ کے قریب گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی ہو گئے جنھیں بعد میں اسپتال منتقل کردیا گیا.

گاڑی کھائی میں گرنے کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، مرنیوالوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔

ہری پور کی تحصیل غازی سری کوٹ کے قریب پر کیری ڈبہ گہری کھائی میں گرگیا، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں حق اور 3 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، مرنیوالوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی سریکوٹ سے نواحی علاقے کی طرف آرہی تھی کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر کھائی میں گر گئی.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.