نواز شریف نے ہدایت کی تھی جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دیں، خواجہ آصف
فوٹو: فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سیںنئر رہنما
خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے ہدایت کی تھی جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دیں، خواجہ آصف نے کہا باجوہ کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال توسیع کی ہدایت لندن سے آئی تھی.
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا جنرل باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع لندن میں سینیئر قیادت کا اجتماعی فیصلہ تھا ، نواز شریف کی واضح ہدایت تھی کہ ووٹ ضرور دیا جائے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن پر ہم نے بلینک چیک دیا تھا،ان کی ایکسٹینشن پر ہماری کوئی سودے بازی نہ تھی اور نہ کچھ مانگا تھا۔
خیال رہے کہ خواجہ آصف کا ایک یہ بیان میڈیا پر آ چکا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں انتخابی نتائج کی رات انھوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا تھا.
دوسری طرف ان کے سیالکوٹ میں سیاسی حریف پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کئی بار یہ الزام لگا چکے ہیں کہ وہ الیکشن ہار گئے تھے مگر اس وقت کے آرمی چیف کو فون کرکے انھوں نے نتیجہ تبدیل کرایا تھا.
انٹرویو کے دوران خواجہ آصف بڑے فخر سے بتایا کہ جب میں قید میں تھا تو مجھے وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی جو میں نے مسترد کر دی تھی۔
خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ تجویز مالکان کی طرف سے آئی تھی یا نہیں؟ یہ مجھے نہیں معلوم، تجویز میں کہا گیا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کا اور شاہد خاقان عباسی کا نام ہے میں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ اگر شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بن جائیں تو مجھے اعتراض نہیں ہوگا۔
رات 12 بجے کی ہیڈلائنز – 29 جولائی 2023 pic.twitter.com/a1z3KVUD2F
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) July 28, 2023
تبصرے بند ہیں.