راول ڈیم بھر گیا،اسپل ویز کھول دئیے گئے، شیڈول اور شہریوں کیلئے الرٹ جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: راول ڈیم بھر گیا،اسپل ویز کھول دئیے گئے، شیڈول اور شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث وفاقی دارالحکومت میں راول ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کرنے لگی ہے.
راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی
اس لئے کسی خطرے کی صورت سے بچنے کیلئے 4 تا 9 بجے تک سے ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے گے ہیں تا کہ ڈیم میں پانی کی سطح کو منیج کیا جا سکے.
پیشگی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیا گیا ہے.
راول ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے pic.twitter.com/L2H9BJso3O
— Mghees khan (@zhtoday) July 29, 2023
تبصرے بند ہیں.