خیبر پختونخوا کےنگران وزرا، مشیران کوعہدوں سے برطرف کرنے کی ہدایت
فوٹو: فائل
اسلام آباد: خیبر پختونخوا کےنگران وزرا، مشیران کوعہدوں سے برطرف کرنے کی ہدایت، نگران وزیراعلیٰ کو سفارش، سیکرٹری الیکشن کا نگران وزیر اعلی کے پی کو خط ان وزرا اور مشیروں کے بارے میں آگاہ کردیا جو کہ سیاسی امور میں مداخلت کررہے ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کا صوبے کے سیاسی امور میں مداخلت کا نوٹس لیاہے۔
خط میں کہا گیاہے کہ کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ نگران کابینہ سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر تقرر کی گئی،جس کی مثال سابق نگران وزیر شاہد خٹک کا کیس ہے۔
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو بتایا گیاہے کہ اس کے علاوہ اور بھی وزرا نے میڈیا نے اپنی پارٹی وابستگی تسلیم کی، شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
کچھ وزرا مشیران، معاونین خصوصی سمیت دیگر کا رویہ الیکشن ایکٹ 2017 کے منافی ہے، الیکشن کمیشن درخواست کرتا ہے کہ ایسے وزرا مشیران اور معاونین خصوصی کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جائے۔
الیکشن کمیشن مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے، الیکشن کمیشن کے جائزہ اجلاس کو بریفنگ دی گئی ہے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے ابتک کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا.
دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کو مختلف وزرا اور معاونین کو عہدوں سے برطرف کرنے کی ہدایت کردی.
عام انتخابات کے انعقاد کےمعاملہ پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لیا گیا
اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکریٹری و دیگر حکام نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن مقررہ مدت میں انتخابات کروانے کے لیے تیار ہے۔
تبصرے بند ہیں.