لنکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران گروانڈ میں سانپ گھس آیا، ویڈیو وائرل
فوٹو: اسکرین گریب
کولمبو: لنکا پریمئر لیگ کے میچ کے دوران گروانڈ میں سانپ گھس آیا، ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے سانپ گراونڈ میں گھس آیا۔
سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ گھس آیا جس کے باعث کھیل کافی دیر تک رکا رہا ۔
کولمبو میں پیر کو گال ٹائٹنز اور ڈمبولا اورا کے مابین میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک لمبے بلیک ممباسا سانپ کو گراونڈ میں رینگتے ہوئے دیکھا گیا۔
سانپ آتا دیکھ کر امپائرز نے کھیل کو روک دیا اور پھر کوشش کرکے سانپ کو گراونڈ بدر کیا گیا لیکن وہ گال ٹائٹنز کے ڈگ آؤٹ میں داخل ہوگیا۔
Hello, stranger. Where is your accreditation card? 🐍
Even the Sri Lankan wildlife can't resist the action at the LPL! 🏏#LPL2023 #LiveTheAction pic.twitter.com/R9Fa5k1D3p
— LPL – Lanka Premier League (@LPLT20) July 31, 2023
تبصرے بند ہیں.