پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور
فوٹو : فائل
اسلام آباد : پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، صحافیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور میڈیا نمائندوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ بھی کیا.
وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ،،پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کے خلاف صحافیوں کی جانب سے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا گیا۔
حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی جبکہ اپوزیشن نے بل پیش پیش ہونے سے پہلے اجلاس سے واک آؤٹ کیا
صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مسترد کر دیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے پیکا ایکٹ میں ترامیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی گئی ہے.
جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی ایف یوجے، اے پی این ایس، سی پی این ای، ایمینڈ اور پی بی اے پر مشتمل ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ اب تک شیئر نہیں کیا گیا، حکومت کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر پیکا ایکٹ ترمیمی بل پاس نہیں کرنا چائیے۔
تبصرے بند ہیں.