کنڈیشن تبدیل نہ ہوئی تو پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،سعود شکیل

فوٹو:  سوشل میڈیا۔

لاہور: پاکستان  ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا اگلے میچ میں کنڈیشن تبدیل نہ ہوئی تو پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،سعود شکیل نے کہا دوسرا ٹیسٹ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

سعود شکیل نے پریس کانفرنس میں کہاپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اگر اچھا اسکور بنا لیں تو اس سے میچ میں آسانی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگرمیچ میں بیٹنگ کنڈیشن نہ ہو تو 500 یا 600 رنز نہیں بلکہ 350 رنز کے آس پاس بنانے کی کوشش کرتے ہیں،ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ میری پرفارمنس سے ٹیم جیتے

مزیدکہا رینکنگ بھی بہت معنی رکھتی ہے، اس سے ٹیم کی پرفارمنس اثر انداز ہوتی ہےاچھا محسوس ہوتا ہے کہ ٹاپ ٹین بلےبازوں میں نام آگیا ہے،جب آپ جیتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے تو ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

نائب کپتان نے کہا کہ کنڈیشن دونوں ٹیموں کیلئے ایک جیسی ہوتی ہیں،حریف ٹیم بھی ہمیں چیلنج دیتی ہے

ان کا کہناڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز تیار ہوتی چاہیےتاکہ کھلاڑیوں کو اچھی تیاری کا موقع مل سکے،میں نہیں سمجھتاکہ ایسی پچز سےکوئی نقصان ہوگا،ان کنڈیشنز سےہماری ٹیم جیت رہی ہےجس کی خوشی ہونی چاہیے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.