پی ٹی آئی کے بائیکاٹ اعلان کے دوسرے دن اسپیکر نے مزاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن مزاکرات ختم ہونے اور پی ٹی آئی کے بائیکاٹ اعلان کے دوسرے دن اسپیکر نے مزاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے مزاکرات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد دوسرے دن علامتی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے شرکت سے انکار کردیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ ہم نے تو پہلے مزاکرات سے الگ ہو چکے ہیں اب اجلاس بلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے.

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔

ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کررہے ہیں جب کہ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور مذاکراتی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، 28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی شرکت نہیں کرے گی۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.