صوابی میں پولیس وین پر فائرنگ ،تحویل میں رکھے گئے 3 ملزمان جاں بحق
فوٹو: فائل
صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی تھانہ چھوٹا لاہور کے حدود میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے جہاں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔
صوابی میں پولیس وین پر فائرنگ ،تحویل میں رکھے گئے 3 ملزمان جاں بحق ہوگئے ،نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس گاڑی میں موجود ملزمان پر فائرنگ کی گئی۔
بتایا جاتاہے کہ عدالت سے واپسی پر نامعلوم ملزمان نے پولیس گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس گاڑی میں موجود3 ملزمان جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک ملزم شدید زخمی ہوا۔
ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تالاش شروع کر دی۔
تبصرے بند ہیں.