بحریہ ٹاؤنز کے معاملے کی قومی سطح پر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے،وزیردفاع خواجہ آصف
فوٹو: فائل
اسلام آبا: پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے گواہی سے انکار کے ٹویٹ کے بعد حکومت کی جانب سے بھی واضح جواب سامنے آیاہے اوروزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں قائم بحریہ ٹاؤنز کے معاملے کی قومی سطح پر تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے،وزیردفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس۔
اس حوالے سے پاکستان کے خبررساں نیوزویب سائٹ زمینی حقائق ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیب کا علم اللہ کے پاس ہے، لیکن ملک ریاض کو اب کسی قسم کا ریلیف کسی فورم سے نہیں ملے گا۔
انھوں نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہاکہ ان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان کی حوالگی کا پراسس مکمل کرکے یہاں مقدمات چلائے جائیں گے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی ملک سے باہر بحریہ ٹاؤن کے منصوبے میں پیسہ لگاتا ہے، تو اسے بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کا پیسہ ڈوب جائے گا۔
نوازشریف کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا میڈیا جس شخص کا نام لینے کی جرات نہیں کرسکتا تھا، اب احتساب کا سلسلہ وہاں تک بھی پہنچ گیا۔
خواجہ آصف نے بیک وقت صحافیوں پر بھی اور میڈیا مالکان پر بھی تنقید کی اور کہاعوامی مسائل پر فوکس کے لے میڈیا 10 سیکنڈ کا پیغام نہیں چلاسکتا، لیکن دوسروں پر کیچڑ اچھالتا رہتا ہے،پیکا قانون پرصحافیوں کے احتجاج پر بھی ناگواری کااظہارکیا۔
تبصرے بند ہیں.