مہنگائی کا بڑا بوجھ ہم نے عوام کے کاندھوں پہ ڈال دیا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد: شہبازشریف نے کہا ہے ہم ذمہ دارنہیں مگر مہنگائی کا بڑا بوجھ ہم نے عوام کے کاندھوں پہ ڈال دیا، وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ اجلاس میں اظہارخیال۔

اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی بدترین غفلت اور ناقص کارکردگی کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا،انھوں نےآئی ایم ایف سے معاہدہ کی پاسداری بھی نہ کی ،مفتاح اسماعیل نے بہت محنت سے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں شہبازشریف مہنگائی صورتحال پر دل گرفتہ دکھائی دیئے، بولے معاہدہ کی پاسداری نہ کی ، پٹرول قیمت کم کردی سبسڈی کی رقم مختص ہی نہ کی ۔

شہبازشریف نے کہاوعدے پورے نہ ہونے کے باعث ہمیں دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایم ایف نے بھی شرائط سخت کردیں،وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے پر کابینہ ارکان کی اسحاق ڈار کو مبارکبادیں دیں۔

شہبازشریف نے یقین سے کہا اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کونکالیں گے اسحاق ڈار تجربہ کاراور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ہم سب ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سمرقند کے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کو کامیاب قراردیا،کہا ہم نے تمام عالمی رہنماؤں سے بالمشافہ بھی ملاقاتیں کیں، ، کانفرنس میں بھی پاکستان کی بہترین نمائندگی ہوئی، سیلاب صورتحال پر دیگر ممالک نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی تعریف کی، بولے وزیر خارجہ نے بہت محنت کی اور بھر پور ہوم ورک کیا تھا،حناربانی کھر کے کردار کو بھی سراہا، شہازشریف نے کہا دفتر خارجہ عملے کا بھی شکرگزار ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت ایک دم کم کر دیں جبکہ دنیا میں قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی تھیں لیکن بجٹ میں سبسڈی کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی۔

انھوں نے کہا سابق حکومت نے معاہدوں کی دھجیاں اڑائیں جس کے باعث پاکستان قرضوں میں جکڑا گیا اور آئی ایم ایف کی شرائط مزید سخت ہو گئیں، ریاست پاکستان پر عالمی برادری کا اعتماد مجروح ہوا۔

یہ بھی کہا کہ سابق حکومت نے اپنے ہی کئے ہوئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی جس کے باعث ہمیں دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کہ ہم جو وعدے کرتے ہیں وہ پورے نہیں کرتے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.