صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک، 8 زخمی ہوگئے
فوٹو : فائل
راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کی 24 اور 25 جنوری کے دوران تین کامیاب کاروائیاں کی ہیں، صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک، 8 زخمی ہوگئے.
مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، بعد میں سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشنز کئے.
آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے مقام پر موثر کارروائی کی.
جس کے نتیجے میں 18 خوارج مارے گئے جبکہ 6 خوارج زخمی ہوئے، ضلع کرک میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کےدوران فائرنگ کےتبادلے میں 8 خوارج مارے گئے.
ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ہونے والی تیسری کارروائی میں سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس میں 4 خوارج مارے گئے جبکہ دو خوارج زخمی ہوئے، ہلاک خوارج میں خارجی سرغنہ عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور خارجی مخلص شامل ہیں.
مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے.
علاقے میں پائے جانے والے کسی اور ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشنز بھی کئے گئے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں.
تبصرے بند ہیں.