انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان5 رنز سے کامیاب
لاہور: پاکستانی باولرز نے کم ٹوٹل کے باوجود انگلینڈ سے میچ جتوادیا،پاکستانی باولرز نے145 رنزکے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔
انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان5 رنز سے کامیاب، مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی پھر سنبھل نہ سکی ، انگلش کپتان معین علی کی چارچھکوں سے مزین ففٹی بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔
پہلا میچ کھیلنے والے عامرجمال آخری اوور میں معین علی کو 15 رنز نہ بنانے دیئے،انگلش کپتان نے ایک چھکا ضرور مارا مگر وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
Nerves of steel! ?
Debutant Aamir Jamal stars with a remarkable last over ?#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/tsZ1KQtg9v
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
انگلینڈ ٹیم پہلے پاکستانی اسپنرز نے قابو کیا تو فنش فاسٹ باولرز نےکردیا، سالٹ 3 ایلیکس1،ڈکٹ 10 اور بروک 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،میلان 36 رنز پر آوٹ ہوئے، معین علی کی مزاحمت آخرتک رہی اور 4چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کربے بس لوٹنا پڑا۔
پاکستان کی بیٹنگ کے ہیرو ایک بار پھر محمد رضوان ہی رہے،انھوں نےآج پھر جب پاکستانی بیٹرز آجارہے تھے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،بابر9، اورشان مسعود 7 ، حیدرعلی 4،افتحار 15،آصف علی 5،نواز صفر اورشاداب 7 رنز پرآوٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی طرف سے ووڈ نے 3، ویلے اورسم کرن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں،جب کہ پاکستان کی طرف سے حارث روف نے 2وکٹیں حاصل کیں جب کہ وسیم جونئر، نواز، شاداب، عامر جمال اور افتخار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی،پاکستان کو سیریز میں دو کے مقابلے میں تین میچ جیت کر سبقت حاصل ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر معین علی نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،پاکستان ٹیم میں عامرجمال نے ڈبیوکیا،شاداب کی واپسی ہوئی جب کہ حیدرعلی کو ایک اور موقع ملا مگر وہ پھر ناکام ثابت ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.