سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجہ میں 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید ہو گئے

فوٹو : فائل

راولپنڈی : سیکورٹی فورسز نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجہ میں 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم بہادری سے لڑتے ہوئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا، جس کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا.

آپریشن کے دوران 6 خوارج مارے گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں راولپنڈی کے 29 سالہ میجر حمزہ اسرار اور نصیرآباد کے 26 سالی سپاہی محمد نعیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے.

علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں.

میجر حمزہ اسرار شہید کی عمر 29 سال تھی، میجر حمزہ اسرار شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، انہوں نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، میجر حمزہ اسرار شہید کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی.

میجر حمزہ اسرار شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں، 26 سالہ سپاہی محمد نعیم شہیدضلع نصیر آباد کے رہائشی ہیں، سپاہی محمد نعیم شہید نے 6 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن کادفاع کیا، سپاہی محمد نعیم شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.