پارلیمانی مزاکراتی کمیٹی بے اختیار ثابت ہوئی، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں ناکامی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے قائم کی گئی مزاکراتی کمیٹی آج ختم ہو جائے گی، تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی مزاکراتی کمیٹی بے اختیار ثابت ہوئی، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں ناکامی کے ساتھ آج تحلیل ہو جائے گی.
کمیٹی کے حکومتی ترجمان عرفان صدیقی کی طرف سے کمیٹی کے تحلیل کے مشورہ کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے31 جنوری تک مذاکراتی کمیٹی بحال رکھنے کا اعلان کیا تھا.
پی ٹی آئی نے پہلے 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے اعلان کا مطالبہ کیا تھا تاہم حکومتی نمائندے مبینہ طور پر کمیشن بنانے کا اختیار نہ رکھنے کے باعث گریز پا رہے.
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا موقف تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں ایسا رویہ رکھا جو نہیں رکھنا چاہیے تھا.
میڈیا سے بات چیت میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کمیٹی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی دعوت دی ہمارا پہلے موقف تھا حکومتی کمیٹی تحلیل کر دیں لیکن 31جنوری تک برقرار رکھا گیا.
ہم آج بھی میٹنگ کیلئے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی، سیاسی اور جمہوری پارلیمانی رویہ ہے جس میں سخت مزاجی نہیں لانا چاہتے تھے.
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی تو مزاکرات کامیاب ہو سکتے تھے، حکومتی کمیٹی کے جو ارکان کچھ دینے کے دعوے کر رہے تھے وہ ہماری غیر موجودگی میں بھی کمیشن کا اعلان کرسکتے تھے.
تبصرے بند ہیں.