آئی سی سی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب حضوری باغ میں ہوگی

فوٹو : فائل

لاہور : آئی سی سی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب حضوری باغ میں ہوگی، 16 فروری کو شیڈول اس تقریب میں اہم ملکی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہوں گے۔

بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد میں تاخیر کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت یقینی نہیں ہے تاہم جو موجود ہوئے وہ شریک ہوں گے لیکن فوٹو سیشن نہیں ہو گا.

تمام 8 ٹیموں کےکپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی سب کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے ترک کیا گیا ہے، تاہم چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تقریبات کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے اور چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کی ری سٹرکچر نگ کی ہے، 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس کے متوقع طور پر وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے ۔

اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی۔ صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب حضوری باغ میں 16 فروری کو منعقد ہو گی، ایونٹ کے شیڈول اور ٹیموں کی پاکستان آمد میں تاخیر کی وجہ سے بڑی تقریب نہیں ہو گی.

پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، جہاں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہو گا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.