یورپی یونین نےپاکستانی برآمدات انسانی حقوق میں پیش رفت سے مشروط کردی
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: یورپی یونین نےپاکستانی برآمدات انسانی حقوق میں پیش رفت سے مشروط کردی،یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولاف اسکوگ کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندے نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں آزادی اظہار، میڈیا کی آزادی، فئیر ٹرائل کا حق اور جبری گمشدگیوں سمیت دیگر امور پر بات کی۔
پاکستان حکام سے ان ملاقاتوں میں توہین مذہب کے قوانین، خواتین کے حقوق، مذہب کی جبری تبدیلی پر بھی بات کی گئی۔
یہ بھی کہا گیا کہ یورپی منڈیوں تک پاکستانی برآمدات کی رسائی انسانی حقوق پر پاکستان کی پیش رفت سے مشروط ہو گی اور پاکستان یورپی یونین کے نئے ضوابط کے تحت جی ایس پی پلس کی نئی درخواست جمع کرائے گا۔
ترجمان نے بتایاکہ یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائےانسانی حقوق ایک ہفتے کیلئے پاکستان آئے، مشن کامقصد انسانی حقوق اور مزدور حقوق کے مسائل پر پاکستان کے ساتھ گفتگو کرنا تھا۔
ترجمان کے مطابق سفیراولاف اسکوگ وفاقی اورصوبائی وزرا، فوجی قیادت، انسانی حقوق کے مدافعین سےملے،بلاتفریق مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔
پاکستان کا جی ایس پی پلس میں سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والا ملک بننا خوش آئند قرار دیا اور سفیر اولاف اسکوگ نے مشترکہ اقدار پر مبنی تعلقات پر زور دیا اور انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی اہمیت کو نمایاں کیا۔
ترجمان یورپی یونین کا کہنا تھاکہ نمائندہ خصوصی لاہور میں اہم اسٹیک ہولڈرز سے ملے اور اقلیتوں کےحقوق کی حفاظت پربات کی، انہوں نے پاکستانی حکام پرزور دیا کہ متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز کی پاسداری یقینی بنائیں۔
تبصرے بند ہیں.