سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کوسزائے موت یا پھرعمرقید ہوگی، فیصل ووڈا

فوٹو : فائل

اسلام آباد : عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے فیصلے آنے سے قبل ہی آزاد حیثیت میں سینیٹر ببنے والے سینیٹر فیصل ووڈا کی طرف سے پشین گوئی کرنے کا سلسلہ جاری ہے.

سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس سمیت کئی کیسز پر فیصلہ سے قبل پشین گوئی کرنے والے حکومت کے حامی سینیٹر نے ایک اور پشین گوئی کردی ہے.

آئی این پی کی روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کوسزائے موت یا پھرعمرقید ہوگی، فیصل ووڈا کا بیان.

ان کا کہنا ہے کہ ‘ میں ملک سے باہر جا رہا ہوں‘ وہاں سے اچھی خبرلاؤں گا، عدالتی فیصلوں کا ریورس ہونا بحیثیت قوم شرمندگی کا باعث ہے، گنڈاپور وزیراعلی اورنہ بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی نظرآرہے ہیں.

واضح رہے کہ سینیٹر فیصل ووڈا کی اس سے پہلے کی گئی پشین گوئیوں پر فیصلہ ان کے دعوے کے مطابق ہی آیا تھا تاہم اس بار جو انھوں نے دعویٰ کیا ہے وہ معاملہ فوج کے زیر اہتمام ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.