حریم شاہ بھی اسحاق ڈار کے نقش قدم پر چل پڑی، واپسی پر گرفتار نہ کرنے کی درخواست

فوٹو : فائل

کراچی : حریم شاہ بھی اسحاق ڈار کے نقش قدم پر چل پڑی، واپسی پر گرفتار نہ کرنے کی درخواست ، ٹک ٹاک ماڈل نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دے دی.

سندھ ہائی کورٹ نے ابتدائی سماعت میں ہی سوشل میڈیا مشہور ہونے والی حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست خارج کر دی۔

درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ حریم شاہ چاہے تو وطن پہنچ کر گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کو پہلے بھی تحفظ دیا تھا لیکن درخواست گزار حریم شاہ نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ یہ وہی خاتون ہیں ناں جس نے رقم ظاہر کی اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا؟ عدالت سے کھیل کھیلنا بند کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کو تحقیقات سے نہیں روکا جا سکتا، واضح رہے حریم شاہ نے کچھ عرصہ قبل کرنسی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا تھا میرا کوئی کچھ نہیں کر سکتا.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.