ارکان اسمبلی کی تنخوائیں 5 لاکھ 19ہزار ہوگئیں،اب بھی کم ہیں، طلال چوہدری
فوٹو : فائل
اسلام آباد : ارکان اسمبلی کی تنخوائیں 5 لاکھ 19ہزار ہوگئیں،اب بھی کم ہیں، طلال چوہدری کا تنخواہوں میں اضافے پر ردعمل، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے اضافہ کی تصدیق ہو گئی ہے.
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ہر رکن کو ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ملے گی۔
ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو نا تھا یعنی کہ اراکین اسمبلی کو جنوری کی نظرثانی شدہ تنخواہ دی جائے گی۔
ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ کے باوجود سپیکراورڈپٹی سپیکر کی قومی اسمبلی کی تنخواہ نہیں بڑھائی گئی اور وہ اب بھی دو لاکھ 18 ہزار روپے ماہانہ ہی وصول کریں گے۔
کیونکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمان کے ذرائع نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ باقاعدہ نوٹیفیکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینیٹر طلال چوہدری نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ قومی اسمبلی کے ارکان (ایم این ایز) کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے.
طلال چوہدری نے بتایا کہ سینیٹرز، وفاقی وزرا اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنحواہوں کا نوٹیفیکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا،طلال چوہدری نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس وقت خطے میں سب سے کم پاکستان کے پارلیمینٹیرینز کی تنخواہیں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں اس وقت بھی اراکین پارلیمان کی تنخواہ 22ویں گریڈ کے افسر کی تنخواہ کے نصف سے بھی کم ہے جبکہ اس اضافے کے بعد بھی اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں سپریم کورٹ کے ججز سے چھ گنا کم ہیں.
تبصرے بند ہیں.