نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست ضرورہوگی، آرمی چیف

فوٹو:آئی ایس پی آر سکرین گریب

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی جس میں سینیئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست ضرورہوگی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  دشمنوں کو قوم اور مسلح افواج کی قوت سے شکست ملے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدا کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوں کی عیادت کی اورملک کے دفاع کیلئے جوانوں کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست ضرور ملے گی، دشمنوں کو قوم اور مسلح افواج کی قوت سے شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایجنٹ بن کر دُہری پالیسیوں کی پیروی کرنے والوں سے آگاہ ہیں، وطن کے دفاع کیلئے جب بھی ضرورت پڑی ہم جوابی کارروائی کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا دفاع وطن کیلئے جب بھی ضرورت پڑی، یہ لوگ جہاں کہیں بھی ہوں ان کا پیچھا کیا جائے گا، یہ ہماری قوم اور مسلح افواج کی ثابت قدمی سے ضرور شکست کھائیں گے۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے امن اورترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے قلات اور ہرنائی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ 

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.