صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں داعش کے دہشتگرد مارے گئےہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فوٹو: فائل
واشنگٹن: صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں داعش کے دہشتگرد مارے گئےہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ حملے ان کے حکم پر کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ایک بیان میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کہ صومالیہ میں امریکی فضائی حملوں میں داعش کے بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں داعش کے منصوبہ سازوں پر فضائی حملوں کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جائے، یہ قاتل غاروں میں چھپے ہیں اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حکمنامے میں کہا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ان کے غاروں کو تباہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر بائیڈن اور ان کے ساتھیوں نے داعش کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی لیکن ہم دہشت گردوں کو ڈھونڈیں گے اور انہیں مار ڈالیں گے۔
ہفتہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ٹروتھ سوشل ‘ میں ٹرمپ نے خصوصی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ غاروں میں چھپے ہوئے داعش کے بہت سے دہشت گرد امریکی فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج صبح میں نے داعش کے سینئر منصوبہ سازوں اور صومالیہ میں اسکی قیادت کرنے والے دیگر دہشت گردوں پر فوجی فضائی حملوں کا حکم دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.