تین صوبوں کے ججزکا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیاگیا،نوٹیفکیشن جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: تین صوبوں کے ججزکا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیاگیا،نوٹیفکیشن جاری،سندھ، لاہوراوربلوچستان ہائی کورٹس سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیاہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ججزلائے جانے کاوفاقی وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر ، سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 7ججز نےکسی اور کورٹ سے جج لا کر چیف جسٹس بنانے کی مخالفت کردی
سنیارٹی کے حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد سینئر موسٹ جج ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ سے آنے والے جج جسٹس محمد آصف حال ہی میں ایڈیشنل جج بنے تھے جب کہ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو 2 سال پہلے ہائی کورٹ کے جج بنے۔
اسی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں جسٹس خادم حسین جسٹس ثمن رفعت سے سینئر ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.