مریم نواز اور کیپٹن صفدر ایوین فیلڈ ریفرنس سے بری، سزائیں کالعدم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا
فائل:فوٹو
مریم نواز اور کیپٹن صفدر ایوین فیلڈ ریفرنس سے بری، سزائیں کالعدم کر دی گئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کو بری کرنے کاحکم دیدیا۔
عدالت نے چار سال کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر، کی اپیلیں منظور کر لی، مریم نواز اور کیپٹن صفدر ایوین فیلڈ ریفرنس سے بری، سزائیں کالعدم کر دی گئی.
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کررکھی ہیں جس پر آج سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سماعت کے دوران مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے متعدد سوالات پوچھ رکھے تھے جس پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اپنے دلائل دیے تاہم وہ عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں میں نواز شریف اور مریم نواز کا تعلق ثابت نہیں ہو رہا۔
بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا اور کچھ دیر میں عدالت نے مریم نواز اور صفدر کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کرنے کاحکم دیدیا
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ لا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ تعالی نے آج نواز شریف صاحب کو سرخرو کیا۔پوری سماعت کے دوران اللہ کو یاد کر رہی تھی۔چھے سال کی آزمائش تھی لیکن اللہ نے اس آزمائش میں سرخرو کیا
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان آج بے بس شخص ہیں آزمائش کی ایک مدت ہوتی ہے، جھوٹ کی ایک عمر ہوتی ہے اس کیس سے بری ہونے کے بعد جو تالا میں نے زبان پر لگایا ہوا تھا وہ اتر گیا ہے،بہت جلد میاں نواز شریف صاحب بھی واپس پاکستان آئینگے چند دنوں میں اس پر تفصیلی پریس کانفرنس کرونگی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں متعدد سماعتوں کے بعد سال 2018ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر 80 لاکھ برطانوی پاوٴنڈ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
یادرہے کہ عدالت نے اس ریفرنس میں مریم نواز کو آٹھ سال قید کی سزا سناتے ہوئے 20 لاکھ برٹش پاوٴنڈ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اسی طرح کیپٹن (ر) صفدر کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا مقدمہ نواز شریف کے مقدمے سے علیحدہ کردیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.