بلوچستان لیویز کے 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد فائرنگ سے شہید ہوگئے
فوٹو : فائل
ڈی آئی خان : بلوچستان سے جڑے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بلوچستان لیویز کے 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔
گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں
بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے قریب ان پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
لیویز اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان لیویز کے تمام اہلکار شہید ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق، جس وقت حملہ ہوا اس وقت لیویز فورس کا ایک جوان اپنے موبائل فون پر اپنے گھر والوں سے بات کررہا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ پشین میں لیویز حکام کو اسی لیے دھماکے کی فوری اطلاع موصول ہوئی، دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین سرکاری گاڑی میں اسلام آباد جارہے تھے.
واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری کی جا رہی ہیں،لیویز حکام کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا.
تبصرے بند ہیں.