ضلع کرم میں امن کیلئے فریقین کا خود آمنے سامنے بیٹھ کر حل نکالنے کا فیصلہ

فوٹو : فائل

اسلام آباد : ضلع کرم میں امن کیلئے فریقین کا خود آمنے سامنے بیٹھ کر حل نکالنے کا فیصلہ، ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فریقین کے عمائدین نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر اہم جرگہ منعقد ہوگا جس میں امن و امان کی بحالی اور دیرینہ تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق فریقین کے عمائدین اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں تاکہ آمنے سامنے بیٹھ کر آپسی غلط فہمیوں کو دور کرکے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق جرگہ میں دیرپا قیامِ امن کے لیے عملی اقدامات اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل پر بھی بات چیت ہوگی۔

کرم میں جاری کشیدگی کے باعث گزشتہ چار ماہ سے آمد و رفت کے راستے بند ہیں، جس سے پانچ لاکھ سے زائد افراد محصور ہو چکے ہیں۔ سماجی رہنما یوسف لالا کے مطابق خوراک اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اب تک 220 بچوں سمیت 460 مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب لوئر کرم مندوری میں بگن متاثرین کی امداد اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے دھرنا جاری ہے۔ ملک حاجی کریم کا کہنا ہے کہ جب تک مسائل حل نہیں ہوتے، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔

جرگہ ممبران کا کہنا ہے کہ دیرپا امن کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے اور امید ہے کہ فریقین مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی معاہدے پر پہنچیں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.