وکلاء کا 26 ویں ترمیم کیخلاف اسلام آباد کی طرف مارچ اور تاریخ کا اعلان
فوٹو:فائل
لاہور : لاہور کے وکلاء کا 26 ویں ترمیم کیخلاف اسلام آباد کی طرف مارچ اور تاریخ کا اعلان، لاہور ہائیکورٹ بار نے 10 فروری کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے۔
چھبیس ویں آئینی ترمیم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن ہوا، صدر ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ نے اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ10فروری کو اسلام آباد کی جانب مارچ ہو گا۔
وکلا نے چھبیس ویں ترمیم کےخلاف سماعت فُل کورٹ میں کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔
اعلامیہ میں ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس فوری منسوخ کیا جائے اور چھبیس ویں ترمیم کا فیصلہ ہونے تک نئی تعیناتیاں نہ کی جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج کو ہی چیف جسٹس بنایا جائے۔ وکلا نے متنازع پیکا ایکٹ کی بھی مذمت کی۔
دوسری جانب ججز کے اعتراض اور چیف جسٹس اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھنے کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین دیگر صوبوں کی ہائیکورٹس سے جج تبدیل کر کے لگا دئیے گئے ہیں.
تبصرے بند ہیں.