اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق اوروزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات، پی ٹی آئی معاملات پرغور
فوٹو: فائل
لاہور: اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق اوروزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات، پی ٹی آئی معاملات پرغور،ملاقات میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزاکرات ختم ہونے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں مذاکرات کے دوران حکومتی مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقاع پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.