نیپرا کی کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری

فائل:فوٹو

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔حتمی فیصلہ اٹھارٹی بعد میں جاری کرے گی۔کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نیپرامیں کے الیکٹرک کی فیول ایڈجسمنٹ درخواست کی سماعت ہوئی ۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے درخواست کی سماعت کی ۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نیاگست کی فیول ایڈجسمنٹ میں4روپے21پیسے فی یونٹ کمی کی تجویزدی ،کے الیکٹرک صارفین کو7ارب21کروڑروپے سے زائد کاریلیف حاصل ہوگا۔کے الیکٹرک کی اپنی بجلی پیداوارکی لاگت38روپے فی یونٹ ہے۔کے الیکٹرک جوبجلی خریدتاہے اس کی لاگت13.61روپے فی یونٹ ہے ۔

چیئرمین نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے کیا کررہی ہے،کے الیکٹرک حکام کے مطابق پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی اورگیس پر پیداواربڑھانے کا پروگرام ہے۔

چیئرمین نیپرا کاکہناہے کہ کے الیکٹرک کوپیداوارسے 24 روپے فی یونٹ سستی بجلی مل رہی ہے،کے الیکٹرک اپنی سستی پیداواربڑھانے کیلئے اپنیاقدامات پر ریگولیٹرکوبتائے۔کیس افسرنیپرا کے مطابق حکومت15روپے فی یونٹ ٹیرف میں سبسڈی دے رہی ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.