عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے،مریم نواز

فائل:فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ، عمران خان کو اللہ نے ناکام اور سازشی ثابت کیاعمران خان کی آج شکل دیکھنا چاہتی ہوں۔ عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ، اللہ تعالی نے آج نواز شریف کو سرخرو کیا، اس کیس سے بری ہونے کے بعد جو تالا میں نے زبان پر لگایا ہوا تھا وہ اتر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد میاں نواز شریف صاحب بھی واپس پاکستان آئیں گے، عمران خان آج بیبس شخص ہیں، جس نے ہمارے خلاف کیس بنایا ان کو کہنا چاہتی ہوں آ پ ناکام ہوگئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی شکل دیکھنا چاہتی ہوں، آج کیا سوچتا ہوگا، کہنے کو کیا ہے، میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب کیا کروگے؟ جھوٹے الزامات بہتان لگائے اب کیا منہ دکھاوٴ گے، عمران خان کو اللہ نے ناکام اور سازشی ثابت کیا

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز میں گئے اسی وزیراعظم کے جہاز میں واپس آئے، وہ آج پھر زیر خزانہ ہیں اور اسی پارلیمنٹ میں حلف لیا، عمران خان 3 زندگیاں بھی لے آئیں تو بھی نواز شریف نہیں بن سکتے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان بیساکھیوں پر حکومت میں آیا، نوازشریف کے ہوتے ہوئے عمران خان حکومت میں نہیں آسکتے تھے، عمران خان اہم دستاویزات میں ٹیمپرنگ کررہے ہیں، وہ اب تک قذافی اسٹیڈیم سے باہر نہیں نکلے، وہ قذافی اسٹیڈیم کے اندر بھی ٹیمپرنگ کیا کرتے تھے،

ان کاکہناتھاکہ عمران خان کہتے ہیں امریکہ کا نام نہیں لینا صرف کھیلنا ہے، وہ کھیل کھیل میں ملک سے کھیل گیا اور سب تماشا دیکھتے رہے۔ عمران خان ملک سے اتنی بڑی غداری کررہے تھے، اس پر سوائے حیرانی کے کیابات کی جائے، انہوں نے وزیراعظم کے عہدے کا مان نہیں رکھا اور اس کی خلاف ورزی کی، ملک کے اداروں کو تنازعات میں دھکیلا اور اعظم خان کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے خلاف سازش کی۔

ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے سائفر سے متعلق آڈیولیکس پرجی آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پانامہ پر روزانہ کی بنیاد پر جے آئی ٹی بنائی گئی،اس طرح اس پر بھی بنائی جائے، عمران خان سب کچھ کرتے رہے، وزیراعظم ہاوٴس میں سازشی منصوبے بناتیرہے، قائدین اور سب بیٹھ کر تماشا دیکھتے رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آڈیوز کہاں سے لیک ہوئی ہیں، میری آڈیو لیکس میں عمران خان اور ان کا کوچ ملوث ہیں۔اپنی ممکنہ ویڈیو ریلیز سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نے بتایا کہ نیب میں انہوں نے میری ویڈیو بنائی تھی۔

ان کاکہناتھا کہ رات کو میں نائٹ سوٹ میں تھی، 15، 20 افراد نے میرے کمرے پر دھاوا بولا اور ایک شخص موبائل سے میری ویڈیو بنارہا تھا، اگر وہ یہ ویڈیو جاری کریں گے تو ان کے لیے اس زیادہ شرم کی بات نہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.