خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے احتجاج کو کرکٹ سے جوڑ دیا

فوٹو : فائل

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے احتجاج کو کرکٹ سے جوڑ دیا، کہتے ہیں پی ٹی آئی کے 8 فروری کے احتجاج اور 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال میچز کے دن میں آتی ہیں۔

خواجہ آصف نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں احتجاج کی اجازت مانگی ہے جبکہ 8 فروری کو ہی لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلامیچ ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 19 فروری کو پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کال دی ہے جبکہ 19 فروری کو ہی پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلامیچ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان سے چیمپیئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے اور یہ سب پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہ کہ انکے حامیوں کو بھی اندازہ نہیں تھا سیاسی مفادات کے لیے بانی پی ٹی آئی اس قدر گر سکتا ہے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.