تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی

فوٹو : فائل

لاہور : تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی،ضلعی انتظامیہ نے ضلعی انٹیلی جنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا.

ضلعی انتظامیہ لاہورنے درخواست مسترد کر کے تحریک انصاف کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ لاہور میں اہم شخصیات اور مختلف پروگارام کی سیکیورٹی کےمسائل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایٹیلیجنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کو مسترد کردیا۔

انٹیلیجنس کمیٹی نے سفارش کی کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں، غیر ملکی شخصیات کی لاہور آمد اور مختلف پروگارام کی باعث سیکیورٹی کی حفاظت پر مامور ہیں۔

انٹیلیجنس کمیٹی نے کہا کہ سہ ملکی کرکٹ سیریزاور غیر ملکی اہم شخصیات کی حفاظت کے لئے فوج اور رینجرز کی خدمات بھی لی گئی ہیں، سیکیورٹی وجوہات اور سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔

ردعمل میں لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے کہ جلسہ کریں، ہماری لیگل ٹیم 4 بجے سے ڈی سی آفس میں موجود رہی.

ڈی سی آفس میں درخواست 29 جنوری کو دی لیکن عملدرآمد نہیں ہو رہا، اجازت نہ ملی تو پورے پاکستان میں جلسے کیے جائیں گے.

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں مینار پاکستان پر پی ٹی آئی نے جلسے کا بھی اعلان کر رکھا ہے.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.