تحریک انصاف کا الیکشن دھاندلی کیخلاف  احتجاج، صوابی میں بڑا جلسہ

فوٹو : فائل

صوابی : تحریک انصاف کا الیکشن دھاندلی کیخلاف  احتجاج، صوابی میں بڑا جلسہ جاری، جس کیلئے پینڈال رات کو تیار کر لیا گیا تھا جب پنجاب میں احتجاج روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے.

صوابی میں جہانگیرہ روڈ کے مقام پر پنڈال بنایا گیا ہے، اسی فٹ چوڑا اورچالیس فٹ اونچااسٹیج تیارکیا گیا، جلسہ گاہ میں سیکڑوں کرسیاں لگادی گئیں۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں بھی احتجاج ہوگا، سندھ کی قیادت اپنے حلقوں میں مظاہرے کرے گی۔

صوابی میں جلسے کے حوالے سے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیسز کی صورت میں ہم پر تلوار لٹکائی ہوئی ہے، آج صوابی جائیں گے اور آواز بلند کریں گے.

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے آج کے احتجاج سے قبل ہی واضح کر دیا ہے کہ ہمارا کوئی انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے.

انھوں نے کہا کہ جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی، آج کا احتجاج اورجلسہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پارٹی قیادت کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال بھی واضح کرے گا.

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی جسے ڈپٹی کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

لاہور میں 8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.