عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈ اپور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

فوٹو: فائل

راولپنڈی :  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈ اپور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے جوکہ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی کے پی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے،ذرائع کے مطابق علی امین کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی جس میں پارٹی معاملات بھی زیربحث آئے۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی اس ملاقات میں سیاسی امور،پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں کے پی میں مختلف منصوبوں کے حوالےسے بھی بات چیت کی گئی،ذرائع

ذرائع کا کہنا ہےملاقات میں شیر افضل مروت کوپارٹی سے نکالنے کے فیصلہ پر بھی بات چیت کی گئی اورشیرافضل مروت کے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی گئی۔

جیل کے گیٹ پانچ پر تحریک انصاف کے راہنماؤں کو دیکھ کر علی امین گاڑی سے اتر آئے اورعلی امین نے بریگیڈیئر مصدق عباسی،حلیم عادل شیخ،تیمور جھگڑا،عادل بازئی سے مختصر ملاقات کی۔

وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی،سیمابیہ طاہر سے بھی مختصر ملاقات کی، اس دوران انھوں نے جیل کے عملہ سے استفسارکیا کہ کیا ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے۔

جیل عملہ نے وزیراعلی کو بتایا کہ ملاقات کے لئے انکے نام بھجوائے ہوئے ہیں جونہی کوئی جواب آتا ہے ان کو اندربھجوائیں گے۔

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.