اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو : فائل

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے ہمارے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملا قات میں یہ پیشکش رکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں.

BIG SUCCESS

تبصرے بند ہیں.